ہمارے لیے لکھیں

تصویر بشکریہ: پِکسا بے

اردوستان ہندوستان کی شاید پہلی ویب میگزین ہے۔ یہاں پر ہم افسانے، شاعری، کتابوں کے تعارف و تبصرے، سفرنامے و اِن کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات مثلاً انٹرٹینمنٹ، تاریخ، صحت، سائنس، ٹیکنالوجی وغیرہ پر مضامین شائع کرتے ہیں۔ یہاں پر موجود تمام تحاریر آپ اور ہمارے جیسے قارئین کی ہی لکھی ہوئی ہوتی ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ ہر قاری کے اندر ایک مصنف موجود ہوتا ہے۔

اگر آپ نے بھی کوئی افسانہ، غزل، نظم وغیرہ لکھی ہوئی ہے یا لکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں، کوئی پسندیدہ کتاب پر تبصرہ کرنا چاہتے ہیں، حال فی الحال میں آپ کہیں سفر پر گئے تھے اور اُس کے متعلق بتانا چاہتے ہیں یا پھر کسی دوسرے موضوع پر کوئی مضامین لکھنا چاہتے ہیں تو آپ کے لیے اردوستان ویب میگزین ایک بہترین آپشن ہے۔ آپ اپنی تحریریں 600 تا 1200 الفاظ میں لکھ کر اردوستان ویب میگزین پر شائع ہونے کے لیے بھیج سکتے ہیں۔

تحریریں بھیجنے کا برقی پتہ (E-mail) ہے urdustanmail@gmail.com۔