ہمارے بارے میں

بانی و سر براہ کے بارے میں

آداب، ہم تنو (ترنم خان) اور عظیم (عظیم خان) ہیں، اردوستان کے بانی و سربراہ۔

عظیم خان

ہمارا تعلق اُتر پردیش ریاست کے سنت کبیر نگر ضلعے کے سِکری گاؤں سے ہے، مگر فی الحال تعلیم حاصل کرنے کے سلسلے میں ہم ملک کے دو مختلف شہروں میں مقیم ہیں۔

تنو مدھیہ پردیش ریاست کے ایک ہومیوپیتھک میڈیکل کالج میں بی ایچ ایم ایس کی طالبہ ہے اور میں (عظیم) پونہ (مہاراشٹر) کے بی وی ڈی یو میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کا طالبِ علم ہوں۔

اردوستان کے بارے میں

تنو کو بچپن سے ہی اردو زبان و ادب میں دلچسپی رہی ہے۔ اُس نے اپنی دسویں جماعت تک کی پڑھائی بھی ممبئی کے ایک اردو میڈیم اسکول سے کی ہے۔ تنو سے ملنے کے بعد مجھے بھی اردو زبان و ادب میں دلچسپی ہونے لگی اور پھر اِس موضوع پر میں تنو سے طویل گفتگو کرنے لگا۔

بعد میں ہم نے ایک اردو بلاگ بنانے کا فیصلہ کیا جہاں پر ہم اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں۔ ہم نے تھوڑا سا سوچ بچار کے بعد اپنے بلاگ کا نام اردوستان منتخب کیا اور 9 دسمبر، 2017 کو اُس کے لیے ڈومین نیم رجسٹر کر لیا۔

پھر ہم نے بلاگ کا سیٹ اپ کرنے کے پلان کو تھوڑے وقت کے لیے ملتوی کر کے فیس بک، انسٹا گرام اور ٹویٹر پر پروفائل اور پیج بنا کر قارئین سے جڑ نے کا فیصلہ کیا۔ قریب ایک سال سے زیادہ وقت تک ہم سوشل میڈیا پر شعر و شاعری، اقوال وغیرہ کی پوسٹیں شیئر کرتے رہیں اور پھر جنوری 2019 میں بلاگ کا سیٹ اپ کرنے کے پلان پر کام کرنا شروع کیا۔

اور بالآخر 4 مارچ، 2019 کو ہمارے بلاگ کا آغاز ہو گیا۔ ہم یہاں پر ادب، کتب، سیاحت، انٹرٹینمنٹ، تاریخ، صحت، سائنس، ٹیکنالوجی وغیرہ جیسے موضوعات پر تحاریر شائع کرتے ہیں۔ ہمارے علاوہ آپ یہاں پر مہمان لکھاریوں کی تحریریں بھی پڑھ سکتے ہیں۔

اردوستان لوگو

علاوہ ازیں ہم اپنی آنلائن تحفوں کی دکان بھی لے کر آئے ہیں جہاں پر آپ اردو شعر و شاعری اور اقوال سے سجے بک مارک، گریٹنگ کارڈ، مگ، نوٹ بک، پوسٹر، اسٹکر، ٹی شرٹ وغیرہ  اپنے لیے یا اپنے چاہنے والوں کے لیے خرید سکتے ہیں۔ یہ سب چیزیں اردو کے ساتھ ساتھ دیوناگری (ہندی) رسمُ الخط میں بھی دستیاب ہیں۔

امید ہے آپ کو ہماری یہ کوشش پسند آئے گی۔ شکریہ۔ 😊